عظیم سائنسداں اسٹیفن ہاکنگ نہیں رہے

کائنات اور بلیک ہولس کے اسرار کو دریافت کرنے کی کوشش کرنے والے سائنسداں اسٹیفن ہاکنگ چہارشنبہ کے دن 76 برس کی عمر میں اس دنیا سے گذرگئے۔ وہ ٹائم مشین کے حوالہ سے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں۔ 21 برس کی عمر میں انہیں موٹر نیورون کا عارضہ لاحق ہوگیا تھا۔ ان کی بیشتر زندگی وہیل چیئر پر گذری۔ جیسے جیسے حالت بگڑنے لگی وہ ایک وائس سنتھیسائزر کے ذریعہ بات چیت کرنے لگے تھے۔ وہ اپنی پلکوں کو جنبش دے کر جو کہنا چاہتے ‘ کہا کرتے تھے۔ برطانیہ کے یونیورسٹی شہر کہلانے والے کیمبرج میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں وہ خاموشی سے اس دنیا سے گذرگئے۔ 1988 کی اشاعت ’’اے بریف ہسٹری آف ٹائم‘‘ کے ذریعہ انہوں نے بین الاقوامی شہرت حاصل کی تھی۔ انہیں پارکنسنس (رعشہ) کا مرض بھی لاحق ہوگیا تھا جس سے نہ صرف قوت ِ گویائی مفلوج ہوجاتی ہے بلکہ مریض کوئی حرکت بھی نہیں کرسکتا۔

جواب چھوڑیں