فٹبالر محمد صلاح کی قیمت227ملین ڈالر تک پہنچ گئی

 لیور پول کے اسٹار فٹبالر محمد صالح کی خدمات حاصل کرنے میں اسپینش کلب رئیل میڈرڈ کی نظریں ہیں۔ 25 سالہ مصری کھلاڑی کی موجودہ مارکیٹ قیمت 104 ملین ڈالر سے بڑھ کر 227.3 ملین امریکی ڈالر ہوگئی ہے۔ وہ اس وقت انگلش پریمئیر میں 24 گولز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں۔ بعض خبروں کے مطابق وہ سیزن کے اختتام تک رئیل میڈریڈ سے منسلک ہوسکتے ہیں۔ البتہ فرنچ کلب پیرس سینٹ جرمین بھی انہیں حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتاہے۔ تاہم یہ اسی صورت میں ممکن ہوگا کہ نیمار دوبار پرانے کلب رئیل میڈریڈ کو جوائن کرلیں۔ کہاجا رہا ہے کہ صلاح کی پی ایس جی ڈیل 232 ملین ڈالر تک جاسکتی ہے۔

جواب چھوڑیں