ممتاز سائنسداں ہاکنگس کو چیف منسٹر کا خراج

چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے آج فزکس کے ممتاز سائنسداں اسٹیفن ہاکنگس کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ۔ اپنے تعزیتی بیان میں راؤ نے ہاکنگس کے انتقال پر گہرے صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سائنسداں نے کئی اہم موضوعات پر تحقیقات کی تھیں اور ان تحقیقات کے نتائج سے عوام کو دستیاب کرایا تھا۔ انہوںنے کہا کہ خرابی صحت کے باوجود ہاکنگس نے اپنی تحقیقات سے کئی فلکیاتی رازوں اور نظریات کو پیش کیا تھا ۔ ہاکنگس سے ، نئی نسل تحریک حاصل کرسکتی ہے ۔ برٹش کے ممتاز سائنسداں ہاکنگس، گراونڈ بریکنگ سے جانے جاتے ہیں۔ انہوںنے بلیک ہولس اور اضافیت کے نظریہ کو پیش کیا ۔ اس عظیم سائنسداں نے کیمرج میں اپنے مکان میں آج آخری سانس لی ۔

جواب چھوڑیں