کیوی آل رائونڈر سینٹنر ٹسٹ سیریز سے باہر

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مشل سینٹنر کے گھٹنے میں چوٹ ہے جس کی وہ اسی ماہ سرجری کرائیں گے۔ ایسے میں وہ نہ صرف انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹسٹ سیریز سے باہر رہیں گے بلکہ آئندہ مہینے سے شروع ہونے والی انڈین پریمیر لیگ میں بھی ان کا کھیلنا مشکوک ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بتایاکہ سینٹنر کو گھٹنے میں سرجری کے بعد تقریباً 9 ماہ تک کرکٹ سے دور رہنا ہوگا۔ ایسے میں وہ آئندہ ٹسٹ سیریز میں شرکت نہیں کریں گے۔ ٹیم کے کوچ گیون لارسن نے کہاکہ مشیل کیلئے ان کا علاج کرانا ابھی زیادہ ضروری ہے اور ہمیں یقین ہے کہ آئندہ 18 مہینے میں اہم ٹورنامنٹوں کیلئے وہ ٹیم میں واپسی کرلیںگے۔ سینٹنر کی جگہ لیگ اسپنر ٹوڈ ایسٹل کو 22 مارچ سے شروع ہونے والی ٹسٹ سیریز کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ چوٹ کی وجہ سے سینٹنر کا آئندہ آئی پی ایل ٹوئنٹی 20 لیگ میں شرکت کرنا مشکوک ہے۔

جواب چھوڑیں