یوکی بھامبری کو تیسرے رائونڈ میں شکست

ہندوستان کے ٹاپ رینک ٹینس کھلاڑی یوکی بھامبری کو 18 ویں سیڈ امریکہ کے سیام کیورے کے خلاف انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ میں سخت مقابلے کے باوجود مردوں کے سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑاہے۔ عالمی نمبر 110 بھامبری نے اگرچہ میچ میں سخت جدوجہد کی لیکن 2017 کے ویمبلڈن سیمی فائنلسٹ کیورے کے ہاتھوں تین سیٹوں میں 7-6, 4-6, 4-6 سے انہیں شکست کھانی پڑی۔ اس سے پہلے دوسرے راؤنڈ میں ہندوستانی کھلاڑی نے 12 ویں رینکنگ کے لوکاس پائیلی کے خلاف کیریر کی بڑی جیت درج کی تھی۔ باقی دونوں سیٹوں میں دنیا کے 21 ویں نمبر کے امریکی کھلاڑی نے بہترین واپسی کرتے ہوئے میچ پوائنٹ پر یوکی کی سروس بریک کی اور میچ اپنے نام کرکے چوتھے دور میں داخلہ حاصل کرلیا۔ امریکی کھلاڑی نے باقی دونوں سیٹوں میں بھامبری کے چار کے مقابلے میں 17 ایس لگائے اور چار بار یوکی کی سروس بھی بریک کی۔ ٹاپ رینکنگ ہندوستانی کھلاڑی نے حالانکہ ٹورنامنٹ میں پہلے راؤنڈ میں اپنے سے چوٹی کھلاڑی نکولس اور پوئیلی کے خلاف جیت کی بدولت 61 اے ٹی پی پوائنٹس حاصل کیے ہیں جس سے وہ رینکنگ میں چوٹی کے 100 کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ اسی دوران جوان مارٹ ڈیل پوٹرو نے اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے ڈیویڈ فیرر کے خلاف ایک اور جیت حاصل کرلی۔ عالمی نمبر 8 ڈیل پوٹرو نے انڈین ویلس ٹینس ٹورنامنٹ کے ایک میاچ میں اسپین کے فیرر کو 6-4, 7-6(7/3) سے شکست دے دی۔ 29 سالہ ڈیل پوٹرو کی فیرر کے خلاف گذشتہ 13 مقابلوں میں یہ ساتویں کامیابی ہے۔ دریں اثناء ایک اور مقابلہ میں کنیڈا کے نمبر ایک کھلاڑی میلوس راونک نے پرتگال کے جواو سواسا کو 7-5, 4-6, 6-2 سے ہراکر چوتھے رائونڈ میں رسائی حاصل کرلی۔ راونک نے میاچ کے آغاز سے ہی جارحانہ ٹینس کا مظاہرہ کیا۔

جواب چھوڑیں