سیشن کورٹ میں اپیل کرنے سلمان کے وکیل کا ارادہ

 بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے وکیل آنند دیسائی نے کہا ہے کہ جودھپور کی عدالت کے فیصلہ کے خلاف‘ عدالت ِ سیشن میں اپیل کی جائے گی۔ دیسائی نے کہا کہ اگرچہ وہ ‘ عدالتی فیصلہ کا احترام کرتے ہیں‘ یہ فیصلہ ان کے لئے ’’باعث حیرت‘‘ ثابت ہوا کیونکہ سابقہ مقدمات میں اداکار سلمان خان کو بری کیا جاچکا تھا ۔مذکورہ مقدمات کے بھی واقعات وہی تھے جو آج سنائے گئے کیس کے تھے۔ دیسائی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’ہم معزز عدالت کے فیصلہ کا احترام کرتے ہیں۔ ہم اس فیصلہ کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس پر ہمیں حیرت ہوئی ہے۔ اس کیس کے تمام واقعات اور تحقیقات وہی تھے جو 2 سابقہ کیس کے تھے جن میں معزز ہائی کورٹ راجستھان نے سلمان کو بری کیا ہے۔ آج جس کیس کا فیصلہ سنایا گیا ہے اس میں بھی معزز عدالت نے تمام 5 شریک ملزمین کو بری کیا ہے۔ اس کے یہ معنی ہوں گے کہ آدھی رات کو جودھپور کے باہر ایک دوردراز علاقہ میں اکیلے شکار کررہے تھے۔

جواب چھوڑیں