شیڈول 9 اور10کے تحت اداروں کی تقسیم ضروری

ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ اے پی جتندر ریڈی کی قیادت میں ٹی آر ایس کے نومنتخبہ اراکین پارلیمنٹ ( راجیہ سبھائ) نے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کرتے ہوئے شیڈول9 اور10کے تحت اداروں کی عاجلانہ تقسیم کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر اے پی جتیندر ریڈی، جئے سنتوش کمار، بنڈہ پر کاش اور بی لنگایا دو نے راجناتھ سنگھ کو تحریری یادداشت بھی حوالہ کی ۔ جتندر ریڈی نے کہا کہ آندھرا پردیش تنظیم جدید بل2014 میں شیڈول 9 اور10 کے تحت آنے والے اداروں کو اندرون ایک سال آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے درمیان تقسیم کرنے کا وعدہ کیا گیاتھا تاہم ریاست تلنگانہ کے قیام کے چار برس بعد بھی ان اداروں کی تقسیم کا کام جوں کا توں باقی ہے ۔ رکن اسمبلی محبوب نگر سرینواس گوڑ نے کہا کہ چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو شیڈول 9 اور10 اداروں کی تقسیم میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ ان حالات میں مرکزی وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ آندھرا پردیش تنظیم جدید بل2014 پر مکمل عمل آوری کو یقینی بنائے نیز تعطل کاشکار ملازمین کی تقسیم کے کاموں کی عاجلانہ تکمیل کیلئے اقدامات کرے اس موقع پر ریاستی وزیر جگدیش ریڈی، بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں