لوک سبھا کی کارروائی میں متواتر 21 ویں روز بھی خلل

 لوک سبھا میں آج کانگریس اور بی جے پی ارکان نے بجٹ اجلاس تقریباً پورا ضائع ہوجانے پر ایک دوسرے پر الزامات عائد کئے اور کارروائی میں خلل کے باعث آج متواتر 21 ویں روز بھی اجلاس کو ملتوی کرنا پڑا۔ انا ڈی ایم کے ارکان ‘ پرشور احتجاج کرتے ہوئے کاویری واٹر مینجمنٹ بورڈ کی جلد تشکیل کا مطالبہ کررہے تھے۔ کانگریسی قائد سونیا گاندھی کو بھی برہمی کا اظہار کرتے دیکھا گیا۔ وزیر پارلیمانی امور اننت کمار نے جب کانگریس پارٹی کے بعض ارکان کے نام لئے اور ایوان میں خلل اندازی کے لئے کانگریس کو ذمہ دار قراردیا تو سونیا گاندھی نے برہمی کا اظہار کیا۔ گڑبڑ جاری رہنے پر اسپیکر سمترا مہاجن نے اجلاس دوپہر تک ملتوی کردیا۔ بعد ازاں اجلاس کو ایک دن کیلئے ملتوی کردیا۔

جواب چھوڑیں