منیجنگ پارٹنرلاسالمساچائے درویش غیاث الدین کا انتقال

 یہ خبر انتہائی افسوس کیساتھ پڑھی جائے گی کہ دکن کی مشہور لاسالمساچائے کے منیجنگ پارٹنر درویش غیاث الدین کا حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث کیئر ہاسپٹل میں جمعرات 5اپریل کوصبح 6 بجے انتقال ہوگیا۔نمازجنازہ شاہی مسجد باغ عامہ میں بعدنمازعصر ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرات یوسفینؒ نامپلی میں عمل میں آئی ۔ درویش غیاث الدین اے پی‘ تلنگانہ ٹی مرچنٹ اسوسی ایشن کے نصف صدی تک صدر رہے ۔ فیڈریشن آف آل انڈیا ٹی ٹریڈرس کے نائب صدر اور ٹی بورڈانڈیا کے رکن رہ چکے ہیں ۔ان کے برادران درویش انیس احمد ‘درویش نثار احمد شکیل کے علاوہ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین لڑکے درویش حمیدالدین شاہد‘ درویش رئوف الدین ساجد‘ درویش خالد اور ایک صاحبزادی شامل ہے ۔ انتقال کی اطلاع ملنے پر چائے کے تاجران اور معززین کی کثیر تعداد نے مرحوم کے مکان واقع معظم جاہی مارکٹ پہنچ کر پسماندگان کو پرسہ دیا ۔

جواب چھوڑیں