امیر قطر کا دورہ امریکہ۔ ڈونالڈ ٹرمپ سے 10اپریل کوملاقات

وائٹ ہائوز نے آج یہاں کہا ہے کہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ قطر کے امیر کی میزبانی کرتے ہوئے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ اس ماہ کے اوائل میں امریکہ کا دورہ کرنے والے ہیں۔ وائٹ ہائوز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ امیر تمیم بن حامد الدطہانی اور صدر امریکہ کی ملاقات 10اپریل کو ہوگی۔ اس موقع پر دونوں قائدین مختلف امور پر بات چیت کرتے ہوئے نہ صرف تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے بلکہ قطر کو درپیش بحران کی یکسوئی کے تعلق سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ صدر امریکہ کو امید ہے کہ گلف کے قائدین کے ساتھ چوٹی ملاقات ثمر آور ہوگی اور قطر کے ساتھ بات چیت کے بعد نہ صرف تعلقات میں مزید بہتری کی راہ ہموار ہوگی بلکہ سعودی عرب کی جانب سے عائد کردہ تحدیدات کی وجہ سے درپیش تنازعات کی یکسوئی کی راہ بھی ہموار ہوگی۔ صدر امریکہ نے قطر کے خلاف سخت موقف اختیار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیئے تاکہ انتہا پسندوں کو دی جانے والی امداد کو روکا جاسکے۔

جواب چھوڑیں