آئی پی ایل میں دھونی اورروہت کے مابین سخت مقابلہ

آئی پی ایل میں اپنی پرانی ٹیم چنئی سپرکنگس میںواپسی کرتے ہیوئے کپتانی کرنے والے مشہور کھلاڑی مہندر سنگھ دھونی اور سابق چمپئن ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما کے درمیان ہفتہ کو حالیہ ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں عظیم مقابلہ ہوگا۔آئی پی ایل اپنے 10ایڈیشن پورے کرنے کے بعد نئے کلیور اور پرانی ٹیموں کے ساتھ گیارہویں ایڈیشن میں لوٹ رہا ہے۔چنئی کو سٹے بازی اور اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے دو سال کے لئے راجستھان رائلس کے ساتھ معطل کردیا گیاتھا۔ یہ دونوں ٹیمیں اپنی معطلی ختم ہونے کے بعد آئی پی ایل11میں واپس ہورہی ہیں۔گزشتہ دوبرسوں کے دوران رائزنگ پنیسپرجائنٹ کی طرف سے کھیلنے والے دھونی بالآخر اپنے دوسرے گھر چنئی لوٹ آئے ہیں۔ چنئی ٹیم نے آئی پی ایل نیلامی سے قبل اپنی 2015کی ٹیم سے دھونی، سریش رینا اور رویندر جڈیجہ کو برقرار رکھاتھا۔ چنئی کو دو بار چمپئن بنانے والے دھونی اب اپنی ٹیم کو نئے سرے سے ترتیب دیں گے جس میں کئی تبدیلیاں نظرآئیں گی۔

جواب چھوڑیں