ایودھیا کیس‘ وسیع تر بنچ سے رجوع کرنے کا مطالبہ

سپریم کورٹ سے پرزور درخواست کی گئی ہے کہ ایودھیا کیس کو وسیع تر بنچ سے رجوع کیا جائے کیونکہ یہ مسئلہ مسلمانوں کی 4 شادیوں سے کہیں زیادہ اہم ہے جسے دستوری بنچ سے رجوع کیا جاچکا ہے۔ سینئر وکیل راجیو دھون نے جو ایک مسلم فریق کی نمائندگی کررہے ہیں‘ چیف جسٹس دیپک مشرا کی زیرقیادت بنچ سے یہ درخواست کی۔ بنچ نے کہا کہ وہ تمام فریقین کی بات سننے کے بعد کیس کو وسیع تر بنچ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرے گی۔ دھون نے بنچ سے کہا کہ ایودھیا اراضی تنازعہ ‘ مسلمانوں کی 4 شادیوں سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ پورا ملک جواب چاہتا ہے۔ قبل ازیں سپریم کورٹ نے شیام بنیگل اور تیستا سیتلواد جیسے کارکنوں کو حساس بابری مسجد ۔ رام مندر اراضی تنازعہ کیس میں مداخلت کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا ۔

جواب چھوڑیں