باغی2‘ 100کروڑ کے کلب میں شامل

 ٹائیگر شراف کی فلم ’’باغی2‘‘ 100کروڑ روپئے سے تجاوز کرگئی ہے اور محض دنوں میں اس کی جملہ آمدنی 104.90کروڑ روپئے رہی۔ ٹائیگر شراف جن کی محض پانچ فلمیں ہی تاحال ریلیز ہوئی ہیں اپنے ہم عصروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے افتتاحی دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کم عمر ترین بالی ووڈ اداکار بن گئے۔ اداکار نے باکس آفس پر تیز ترین سنچری بنانے کا بھی اعزاز حاصل ہوا ہے۔ اتنا ہی نہیں ٹائیگر شراف نے باکس آفس پر سارے ریکارڈس توڑدیے اب ان کی فلم 2018ء میں باکس آفس پر تیز ترین ویکنڈ کلکشن کرنے والے اداکار بن گئے۔ رتیک روشن، شراف کو پہلے ہی فیصلہ کن ایکشن ہیرو کا خطاب دے چکے ہیں۔ اکشے کمار اور انل کپور بھی نوجوان ہیرو کی تعریف کرچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں