سلمان کے گھر دوستوں کی آمد

ممبئی: 1998ء کے کالے ہرن شکار کیس میں جودھپور کی عدالت کی جانب سے سلمان خان کو سزا دیئے جانے کے بعد فلمی صنعت کے کئی دوستوں نے سوپر اسٹار کے گھر پہنچ کر ان کے ارکان خاندان سے ملاقات کی۔ سہیل اور ارباز، بہنوئی آیوش شرما ‘ باندرا میں واقع سلمان کے گیلکسی اپارٹمنٹ میں موجود تھے۔ ارباز کی سابق بیوی ملائیکا اور ان کی بہن امریتا اروڑا، ریس3کے پروڈیوسر رمیش تورانی، سوناکشی سنہا ان کے اپنے والدین شتروگھن سنہا اور پونم سنہا ، اسنیہا اُلال اور ڈیزی شاہ کو ان کے گھر پہنچتے دیکھا گیا۔ سوناکشی ، اسنیہا اور ڈیزی کو سلمان نے ہی بالی ووڈ میں متعارف کرایا۔ فلمساز ساجد نڈیاڈ والا، جو 52سالہ اداکار کے قریبی دوست ہیں، نے اپنی حالیہ فلم ’’باغی2‘‘ کی کامیابی کی تقریب منسوخ کرکے جودھپور روانہ ہوگئے۔ فیصلے کے بعد مداح‘ ’’سلطان‘‘ کے اداکار کے گھر کے باہر جمع ہوگئے۔ پولیس کانسٹبلوں کو بھی عمارت کے باہر تعینات کیا گیا۔ اداکار ورون دھون جو اپنی فلم ’’اکتوبر‘‘ کی تشہیر کرنے دہلی میں ہیں نے ٹوئٹ کیا کہ ’’میں یہ حقیقت جانتا ہوں کہ سلمان بھائی اور ان کا خاندان ہمارے نظام عدلیہ کا بے حد احترام کرتا ہے ‘‘۔

جواب چھوڑیں