سنجیتا چانو کو دولت مشترکہ کھیلوں میں گولڈ میڈل

ویٹ لفٹر سنجیتا چانو(53کے جی) نے آج کامن ویلتھ گیمس میں اپنا مسلسل دوسرا گولڈ میڈل جیتا۔ انہوںنے اس عمل کے دوران گیمس کا نیا ریکارڈ قائم کیا اور سابقہ ریکارڈس توڑدیئے باوجود کہ ان کی کمر میں درد ہے۔ منی پوری خاتون نے جملہ 192 کے جی یعنی (84+108 کے جی) وزن اٹھاکر طلائی تمغہ جیتا جبکہ پاپوا نیوگنی کی لواڈیکاٹوا سے آگے ہیں جو (80+102کے جی) 182 کے جی کے ذریعہ دوسرے مقام پر رہیں اور سلور جیتا‘ برانز میڈل کنیڈا کی راشیل۔لبیبلانک۔ بازینٹ کو (81+100کے جی) کے ذریعہ ملا۔ اگرچیکہ میں نے کامن ویلتھ چمپئن شپ میں بہتر مظاہرہ کیا ہے لیکن ہنوز میں اس میڈل سے مطمئن ہوں۔ چانو جوانڈین ریلویز میں ملازم ہے یہ بات اپنی کامیابی کے بعد کہی۔ ہندوستانی لڑکی اس وقت روپڑی جب اسے میڈل پیش کیا گیا۔ مظاہرہ کا دبائو گذشتہ چند ماہ سے تھا اور آخرکار پوڈیم میں پہنچنے سے راحت نصیب ہوگی۔ کئی لوگوں کا یہ خیال تھا کہ میں شائد میڈل کیلئے اتنی موزوں نہیں ہوں گذشتہ سال میری کمر کا درد جو ورلڈ چمپئن شپ میں شروع ہوا تھا وہ ابھی کم نہیں ہوا شائد میں 90فیصد ٹھیک ہوں۔ نرم گفتار نوجوان لفٹر نے یہ بات بتائی۔ ہمارے فزیوس کو اکریڈیشن مسئلہ پر مقابلہ کے علاقہ میں ہمارے ساتھ رہنے کی اجازت نہیں دی گئی میں میڈل عطا کرنے کی تقریب میں اس تعلق سے سوچتے ہوئے روپڑی، بہرحال اب دبائو ختم ہوگیا ہے جو گذشتہ چند ماہ سے تھا۔ سنجیتا نے جس نے 2014کامن ویلتھ گیمس گلاسکو کے 48 کے جی زمرہ میں گولڈ میڈل جیتا تھا کہاکہ میں آج کی کامیابی سے کافی خوش ہوں اور دوگولڈ میڈلس حاصل ہوئے ہیں جو ریکارڈ اس نے توڑا ہے جو ہندوستان کی سواتی سنگھ کا تھا جس نے گلاگوگیمس میں83 کے جی اسناچ کے ذریعہ اٹھایا تھا۔ سنجیتا نے قبل ازیں (85+110کے جی‘195کے جی) گذشتہ سال کامن ویلتھ گیمس میں گولڈ جیتا تھا۔ ہندوستانی ویٹ لفٹرس نے جاریہ ایڈیشن میں دوگولڈ اور ایک سلور تاحال جیتا ہے۔ کل میرابائی چانو(48کے جی) نے گیمس کا ریکارڈ توڑدیا تھا جبکہ بی کروراجا نے مینس 56کے جی زمرہ میں سلور میڈل کے سا تھ کھاتہ کھولا تھا۔

جواب چھوڑیں