شعیب اختر کو سلمان خان کے جیل جانے کا دکھ

سابق کرکٹر شعیب اختر نے سلمان خان کو کالے ہرن شکار کیس میں سزا ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان خان کو 5 سال کی سزاہوگئی یہ دیکھ کر بہت افسوس ہورہا ہے۔راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کوکالے ہرن شکار کیس میں سزا ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سابق کرکٹر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے سلمان خان کو اپنا دوست قرار دیااور کہا’’سلمان خان کو 5 سال کیلئے قید کی سزاہوگئی یہ نہایت افسوسناک ہے، لیکن قانون اپنا کام کرے گا اور ہمیں بھارتی عدالت کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔ لیکن اس کے باوجود مجھے لگتا ہے کہ سلمان کو دی جانے والی سزا سخت ہے، تاہم میرا دل سلمان اور ان کی فیملی کے ساتھ ہے، مجھے یقین ہے سلمان بہت جلد جیل سے باہر آئیں گے۔‘‘

جواب چھوڑیں