محمد بن سلمان کا امریکا میں ’گوگل‘ کے صدر دفتر میں شاندار استقبال

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکا کے دورے کے دوران عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن ’گوگل‘ کے صدر دفتر کا دورہ کیا جہاں کمپنی کی انتظامیہ نے ان کا شاندار استقبال کیا۔سعودی ولی عہد آج جمعہ کو سان فرانسیسکو میں وادی سلیکون میں گوگل کے دفتر پہنچے۔اس موقع پر کمپنی کے بانی سیرگی برین، لاریج بائڈج اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنڈر بیچاوی نے سعودی ولی عہد اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا خیر مقدم کیا۔ویب سائیٹ کے دفتر میں نصب ایک بڑی اسکرین پر شہزادہ محمد بن سلمان کے استقبال کو بھی دکھایا گیا جس پر ’Wellcome‘ کے الفاظ نمایاں دیکھے جاسکتے ہیں۔گوگل کی انتظامیہ اور ولی عہد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی تعاون، سعودی عرب میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں گوگل کی سروسز کے فروغ اور سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے سعودی نوجوانوں کی تربیت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سعودی ولی عہد کو گوگل کی مصنوعی ذہانت اور روبوٹ کے ذریعے تعلیم کے منصوبے کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔گوگل کے صدر دفتر کے دورے کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان کے ہمراہ امریکا میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان اور دیگر بھی موجود تھے۔

جواب چھوڑیں