ملائشیاء کی پارلیمنٹ تحلیل۔وزیراعظم نجیب رزاق کا اعلان

ملائشیاء کے وزیراعظم نجیب رزاق نے آج پارلیمنٹ کی تحلیل کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اب جبکہ نجیب رزاق کے عہدہ کی میعاد ختم ہونے کیلئے دو ماہ باقی رہ گئے ہیں انہوں نے پارلیمنٹ کی تحلیل کا اعلان کرتے ہوئے عام انتخابات کی راہ ہموار کی ہے۔ نجیب رزاق جو بدعنوانیوں اور اسکینڈل کیس کے الزامات کی وجہ مشکلات کا شکار ہیں وہ ملک میں عام انتخابات کروانے کے خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ سلطان محمد سے انہوں نے ملاقات کرکے مختلف امور پر بات چیت کی اور پارلیمنٹ کی تحلیل کے تعلق سے منظوری حاصل کی ہے۔ شاہ سلطان محمد نے پارلیمنٹ کی تحلیل کی سفارش کی جس پر ہفتہ 7اپریل سے عمل آوری ہوگی۔ یہ بات وزیراعظم ملائشیاء نجیب رزاق نے آج یہاں اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب عام انتخابات کی تواریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن کے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کی جارہی ہے۔ توقع ہے کہ عنقریب انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں