ولیعہد محمد بن سلمان کا دورہ فرانس

سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان‘فرانس کے دورہ پر اتوار کو روانہ ہونے والے ہیں تاکہ مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جائے ۔ شہزادہ محمد دنیا کے مختلف ممالک کے دورہ پر ہیں تاکہ سعودی عرب کے ساتھ دوسرے ممالک کے تعلقات کو بہتر بناتے ہوئے ملک کی ترقی کی راہ ہموار کی جاسکے۔ ولیعہد جو کہ قدامت پسند ملک میں ترقیاتی اقدامات کے خواہاں ہے مختلف ممالک کے دورہ کرتے ہوئے وہاں کے قائدین کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سفارتی تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے سرگرم ہیں۔ وہ دو روزہ دورہ پر روانہ ہونے والے ہیں جس کا آغاز توقع ہے کہ پیر سے ہوگا۔ انہوں نے امریکہ‘ برطانیہ اور مصر کا دورہ کیا ہے۔ اپنے اس دورہ کے موقع پر انہوں نے مختلف قائدین کے علاوہ تاجرین اور کاروباری افراد کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ مختلف ممالک کے دوروں کے موقع پر انہوں نے کئی ملین ڈالرس کے معاہدوں پر بھی دستخط کئے ہیں۔ سعودی عرب کے شہزادہ‘ اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ قدامت پسند ملک میں ترقیاتی اقدامات کئے جائیں اور اس ملک کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے عوام کو تمام تر سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔ 32سالہ شزادہ ملک میں اصلاحات کیلئے سرگرم ہیں۔ خواتین کی ڈرائیونگ پر جو امتناع عائد تھا اس کو برخواست کردیا گیا ہے اور اب یہاں سینما گھر بھی کھول دئیے جارہے ہیں۔ موسیقی کے پروگراموں کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔

جواب چھوڑیں