پون کلیان اور لیفٹ جماعتوں کی پدیاترا

 اداکار سے سیاست داں بننے والے اور جنا سینا پارٹی کے بانی پون کلیان نے جمعہ کو لیفٹ پارٹیوں کے ساتھ یہاں بنز سرکل تا راما ورا پاڈو تک پدیاترا میں حصہ لیا ۔ ریاست کو خصوصی موقف کیلئے مرکز پر دباؤ بنانے کیلئے منظم کردہ احتجاج کے سلسلہ کی یہ ایک کڑی ہے ۔ کلیان نے سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری پی مدھو، سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری کے راما کرشنا نے اپنے حامیوں اور پارٹی ورکرس کے ساتھ چینائی کولکتہ قومی شاہراہ پر پدیاترا کا اہتمام کیا ۔ انہوںنے اس مصروف ترین ہائی وے پر تقریباً تین گھنٹوں تک پدیاترا کی ۔ اس پدیاترا پروگرام میں پون کلیان کے حامیوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی ۔ پون کلیان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے نوجوانوں کا ہجوم امنڈ پڑا پولیس کو اس ہجوم کو قابو کرنے میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔

جواب چھوڑیں