امریکہ میں باحجاب مسلم خاتون پر حملہ

امریکہ میں ایک باحجاب نرس (31 سالہ) پر سڑک کے کنارے ایک شخص نے حملہ کردیا۔ کہا جاتا ہے کہ مسلمانوں سے نفرت کے زیراثر یہ حملہ ہوا۔ حملہ آور کا سراغ دینے والوں کو 5 ہزار امریکی ڈالر انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ سفید فام باحجاب نرس نے بتایا کہ وہ جمعرات کی صبح اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر آرہی تھی کہ نارتھ ویسٹ ہیرس کاؤنٹی میں سرخ رنگ کی ایک کار نے اس کی کار کو ایک جانب دھکیل دیا۔ کونسل آن امریکن۔ اسلامک ریلیشنس (سی اے آئی آر۔ ہوسٹن) نے یہ بات بتائی۔ کار کو کتنا نقصان پہنچا یہ دیکھنے جب وہ کار سے باہر نکلی تو سرخ رنگ کی کار نے یو ٹرن لیا اور اس کے پیچھے آگئی۔ ڈرائیور باہر نکلا اور اس نے خاتون کو گالیاں دینی شروع کردیں۔ اس نے مذہب کا نام لے کر بھی گالیاں دیں ۔ خاتون نے دوسری جانب سے کار میں بیٹھنے کی کوشش کی لیکن دروازہ لاک ہوگیا تھا۔ حملہ آور نے چاقو سے حملہ کردیا۔ خاتون کا بازو زخمی ہوا۔ دوسری گاڑی کے ایک مسافر نے حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی جو اپنی کار میں سوار ہوکر فرار ہوگیا۔ خاتون اپنے ہسپتال جہاں وہ کام کرتی ہے‘ لوٹی جہاں اس کے زخموں کا علاج کیا گیا۔ حملہ آور سفید فام (گورا) بتایا جاتا ہے ۔

جواب چھوڑیں