اندرانی مکرجی جے جے ہاسپٹل میں شریک

سابق میڈیا ایگزیکیٹیو اندرانی مکرجی جس کو اپنی بیٹی شینا بورا کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جے جے ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ہے۔ سرکاری عہدیدار نے یہ بات بتائی اور کہا کہ کل رات نیم بیہوشی کی حالت میں اندرانی مکرجی کو دواخانہ لایا گیا۔ 46سالہ مکرجی کو جنوبی ممبئی میں واقع بائیکلا جیل میں رکھا گیا تھا لیکن کریٹیکل کیر یونٹ (سی سی یو) میں اس کو شریک کردیا گیا ہے۔ سرکاری عہدیدار نے مزید بتایا ہے کہ یہ سرکاری زیر انتظام دواخانہ ہے۔ مکرجی کو عدالتی تحویل کے تحت رکھا گیا تھا۔ سرکاری عہدیدار نے مزید بتایا ہے کہ وہ فی الحال سی سی یو میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت نسبتاً بہتر بتائی گئی ہے۔ یہ بات ایس ڈی نندانکر نے بتائی جو کہ جے جے ہاسپٹل کے ڈین ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ اب اندرانی مکرجی کی حالت قدر بہتر ہوتی جارہی ہے۔ آئی این ایکس میڈیا کی سابق معاون بانی کو اگست 2015میں گرفتار کرلیا گیا تھا جس کو شینا بورا قتل کیس میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس میں کہ وہ اصل ملزم بتائی گئی ہیں۔ ایس ڈی نندانکر نے مزید بتایا ہے کہ اندرانی مکرجی کی حالت اب مستحکم ہے اور اس کے خون کے نمونے تجزیہ کیلئے روانہ کئے گئے ہیں۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس نے بعض ممنوعہ ادویات کا استعمال کیا ہے جس کی وجہ سے اس کی حالت بگڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا کس وجہ سے اندرانی مکرجی کی حالت بگڑ گئی ہے۔ سنجے سوراسے جو کہ ہیلتھ فیسیلیٹی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہیں کہا کہ مکرجی کو رات تقریباً 11:15منٹ پر شریک کیا گیا اور وہ اب وقار شیخ کے زیر علاج ہیں۔ سنجے سوراسے نے یہ بات بتائی اور کہا کہ مکرجی کی حالت بحیثیت مجموعی مستحکم ہے۔

جواب چھوڑیں