پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرنے جئے رام رمیش کا مطالبہ

بجٹ اجلاس کا نصف حصہ رائیگاں جانے کے بعد کانگریس قائد جئے رام رمیش نے نائب صدرجمہوریہ و صدرنشین راجیہ سبھا ایم وینکیا نائیڈو سے درخواست کی ہے کہ مئی۔ جون میں پارلیمنٹ کا 2 ہفتوں کا خصوصی اجلاس طلب کیا جائے تاکہ اہم بل منظور ہوں‘ بحث ہو۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ درخواست نجی حیثیت سے کررہے ہیں۔ جمعہ کے دن پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاس غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی ہوگئے۔ جئے رام رمیش نے نائیڈو کے نام مکتوب میں اجلاس کے رائیگاں جانے کو اجتماعی ناکامی قراردیا اور کہا کہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پارلیمنٹ کو آسانی سے چلانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے بامعنی اور سنجیدہ بات چیت کرے۔

جواب چھوڑیں