کنگز پنجاب اور دہلی ڈیرڈیولس اپنی قسمت بدلنے پرعزم

آئی پی ایل 2018 کے دوسرے دن کل 2 میاچس کھیلے جائیںگے۔ پہلا میاچ کنگز الیون پنجاب اور دہلی ڈیرڈیولس کے درمیان پنجاب کے موہالی میں کھیلا جائے گا۔ پنجاب کی قیادت پہلی مرتبہ روی چندرن اشون کریں گے جبکہ دہلی کی قیادت کے کے آر کو 2 مرتبہ چمپئن بنانے والے تجربہ کار کھلاڑی گوتم گمبھیر کریںگے۔ دہلی کے بیرونی کھلاڑیوں میں جیسن رائے‘ کریس موریس‘ میکسویل‘ کولن منرو‘ ڈینیل کرسچن‘ ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں جبکہ پنجاب کے پاس اشون کے علاوہ اکشر پٹیل‘ یوراج سنگھ‘ کریس گیل‘ ڈیویڈ ملر‘ مارکس اسٹاونس‘ مجیب الرحمن‘ اینڈریو ٹائی‘ بن ڈوریچ اور منظور ڈار شامل ہیں۔ دن کا دوسرا مقابلہ کولکتہ نائیٹ رائیڈرس اور آر سی بی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ کولکتہ نائٹ رائڈرز کے نومنتخب کپتان دنیش کارتک پہلی بار ٹیم کی قیادت سنبھال رہے ہیں لیکن اتوار کو ان کا پہلا امتحان اسٹار کھلاڑی اور ٹیم انڈیا کے کپتان ویراٹ کوہلی سے ہوگا۔ کولکتہ کی ٹیم گوتم گمبھیر کی کپتان میں دو بار آئی پی ایل چمپئن بنی ہے لیکن اس بار اس کی قیادت کارتک کے ہاتھوں میں ہے جن پر ٹیم کیلئے صحیح فیصلوں کے ساتھ کامیابی دلانے کا بھی دباؤ رہے گا۔ کے کے آر افتتاحی میچ ایڈن گارڈن گراؤنڈ پر کھیلے گی جہاں اسے گھریلو میدان ہونے کا فائدہ مل سکتا ہے ۔ یہ بھی دیکھنا دلچسپی سے خالی نہیں رہے گا کہ 32 سالہ کارتک اس بار وکٹ کے پیچھے ذمہ داری سنبھالیں گے یا یہ کام رابن اتھپا کو سونپا جائے گا جو کے کے آر کے بااعتماد بلے بازوں میں سے ہیں۔ کارتک کو کولکتہ میں اس بار بڑی ذمہ داری دی گئی ہے ۔ وہ حال ہی میں بنگلہ دیش کے خلاف ندہاس ٹرافی فائنل میں 8 گیندوں پر اپنی ناٹ آؤٹ29 رن کی اننگز کے ساتھ کافی مشہور ہوئے۔ وہیں بنگلورو کے کپتان کوہلی خطاب جیتنے کیلئے پوری کوشش کریںگے جو گزشتہ 10 برسوں میں تمام کوششوں کے باوجود اپنی ٹیم کو چمپئن نہیں بناسکے۔ بنگلورو کے ساتھ ہمیشہ یہ پریشانی رہی ہے کہ زیادہ تر میچوں میں اس کے گیند باز یا بلے بازوں میں کوئی ایک ہی چل پاتاہے۔ گزشتہ سیزن میں ایک میچ میں تو یہ حالت رہی تھی کہ کوہلی، گیل اور ڈیویلرس جیسے بلے بازوں سے سجی ٹیم محض 9.4 اووروں میں49 رن پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ کے کے آر کے کوچ اور سابق جنوبی افریقی آل راؤنڈر جیکس کیلس نے کہاکہ ان کی ٹیم بنگلورو کے مضبوط بلے بازی کے ساتھ پورے لائحہ عمل کے ساتھ اترے گی۔ کے کے آر میں کملیش ناگرکوٹی اور شیوم ماوی جیسے کئی ناتجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ وہیں تیز گیند باز مشیل اسٹارک بھی چوٹ کی وجہ سے باہر ہیں۔ دوسرے طرف آر سی بی کے پاس ویراٹ جیسے تجربہ کار کھلاڑی کے ساتھ ساتھ ڈیویلرس، آل راؤنڈر معین علی، کولن ڈی گرانڈہوم، کوری اینڈرسن اور کرس ووکس جیسے شاندار کھلاڑی ہیں جو دو بار کی چمپئن کو زبردست چیالنج دینے کو تیار ہیں۔ پہلا میاچ دوپہر 4 بجے جبکہ دوسرا میاچ رات 8 بجے سے کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں