آسٹریلیائی کرکٹر عثمان خواجہ نے شادی کرلی

 آسٹریلیا کی تاریخ کے پہلے مسلمان کرکٹر عثمان خان نے راشیل میکلیلن کے اسلام قبول کرنے کے بعد ان سے شادی کرلی۔ 31 سالہ عثمان خواجہ اور 22 سالہ راشل کی شادی کی تقریب سن شائن کوسٹ میں واقع مالینی مینور میں ہوئی۔ شادی کے موقع پر راشیل نے سفید رنگ کا گاون پہن رکھا تھا جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں جبکہ پینٹ کوٹ میں ملبوس عثمان خواجہ انتہائی خوش نظر آرہے تھے۔ جمعہ کے روز ہونے والی تقریب میں وہ قانونی طورپر شادی کے بندھن میں بندھ گئے تاہم دونوں نے گزشتہ سال ہی نکاح کرلیا تھا جس کے بعد دونوں ایک ساتھ زندگی گزار رہے تھے۔ عثمان خواجہ نے جولائی 2016 میں راشیل سے منگنی کی تھی۔ عثمان خواجہ نے کہاکہ میں کبھی بھی اس کے سر پر بندوق رکھ کر یہ نہیں کہنے والا تھاکہ تمہیں اسلام قبول کرنا ہوگا۔

جواب چھوڑیں