حمیرہ شیخ کی قومی سطح کے ٹورنامنٹ میں خطابی کامیابی

ملک کی ابھرتی ٹینس کھلاڑی حمیرہ شیخ نے اپنی کامیابیوں کے سلسلہ کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ حیدرآبادی اسٹار نے پونے میں کھیلے گئے قومی سطح کے پنچگنی ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنس ڈبلز میں خطابی جیت حاصل کی جبکہ ویمنس سنگلز میں بھی وہ رنراپ رہنے میں کامیاب ہوئیں۔ حمیرہ نے ڈبلز میں سالسا کے ساتھ جوڑی بناتے ہوئے خطابی کامیابی حاصل کی۔ حمیرہ اور ان کی جوڑی دار نے خطابی مقابلہ میں حریف جوڑی کو راست سیٹوں میں 6-2, 6-3 سے شکست دی۔ ویمنس سنگلز کے فائنل میں حمیرہ کو پہلے سیٹ میں کامیابی کے باوجود نتاشا پلہا کے خلاف 6-3, 1-6, 1-6 سے شکست ہوگئی۔

جواب چھوڑیں