مفخم جاہ کالج آف انجینئرنگ کے طلباء کوانعامات

مفخم جاہ کالج آف انجینئرنگ کے طلباء کا “Innovatia Panoply 2018” میں شاندار مظاہرہ رہا ۔محکمہ کمپوٹر سائینس اینڈانجینئرنگ (سی ایس ای) مفخم جاہ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی (ایم جے سی ای ٹی )بنجارہ ہلز حیدرآباد کی جانب سے ایک روزہ منی پراجکٹ پیشکش کا اہتمام کیا گیا تھا۔بعنوان‘‘ منی پراجکٹ پریزٹیشن کانٹسٹ “Innovatia Panoply 2018” کا 7 ؍اپریل 2018 بروز ہفتہ صبح 9 بجے تا 2 بجے دن انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔مقابلے بی ای (سی ایس ای) سال سوم سمسٹر II کے مقابلوں کا کمپوٹر سوسایٹی آف انڈیا (سی ایس ای) کے اشتراک سے انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔مقابلوں میں 149 طلباء نے شرکت کی اور 49 پراجکٹس کو منی پراجکٹس کی شکل میں پیش کیا۔ مقابلے کے سرفہرست تین مقابلے بعنوان ‘ ببل ٹربل گیم یوزنگ یونٹی سافٹ ویر ‘ اسمارٹ پارکنگ سسٹم ‘ آٹو مٹیڈ پلانٹ واٹرنگ سسٹم رہے۔تینوں سرفہرست مقابلوں کے انعام اول کا سیدہ حنیف فاطمہ ‘ فردوس سمرین کو ببل ٹربل یوزنگ یونٹی سافٹ ویر کا حقدار قرار دیا گیا۔ جب کہ انعام دوم اسمارٹ پارکنگ سسٹم کے لئے فرحین احمد ‘ محمد خصر رضوی ‘ سہیل احمد کو اور انعام سوم آٹو مٹیڈ پلانٹ واٹرنگ سسٹم کے لئے سلمان عمر شریف ، سید منظور احمد ‘ محمد حسنت حیدر کو قرار دیا گیا۔ مزید براں پراجکٹ پیشکش کے لئے چار تربیتی انعامات برائے حوصلہ افزائی سے بھی ہم آہنگ کیا گیا ۔ تمام شرکت کرنے والے طلباء کو توصیقی صداقت نامے دیئے گئے۔ مقابلوں کے معاونین افرین سلطانہ( اسوسی ایٹیڈ پروفیسر سی ایس ای) اور زین الدین نوید (اسسٹنٹ پروفیسر سی ایس ای) تھے۔کے منتظیم ڈاکٹر اے اے معیز قیصر پروفیسر و ہیڈ سی ایس ای محکمہ سی ایس ای ایم جے سی ای ٹی نے کمپوٹر سوسائٹی آف انڈیا کے اشتراک سے مقابلوںکا اہتمام کیا۔

جواب چھوڑیں