نوازالدین صدیقی‘ بھائی شمس کی فلم میں کام کریں گے

اداکار نوازالدین صدیقی ‘اپنے بھائی شمس صدیقی کی ہدایت میں بننے والی فلم ’’گیہوں‘گنااور گن‘‘ میںکام کریں گے۔ جرائم اور سنسنی سے بھرپور اس فلم کی شوٹنگ کا آئندہ سال آغاز ہوگا۔ شمس نے بتایا میں نے 2103میں یہ کہانی لکھی تھی اوراب پانچ سال بعد مجھے ان کی شوٹنگ کی تاریخیں ملی ہیں۔یہ فلم مارچ 2019 میں فلورپر جائے گی۔ یہ اس کے عنوان کے پس پردہ جرائم اورسنسنی خیز ہونے کے علاوہ ایک دلچسپ کہانی ہے ۔ نواز بھائی سے ان سے لئے گئے انٹرویوزکے دوران کئی مرتبہ پوچھاگیاتھا کہ فیملی موضع میں کیا چیز مشہور ہے اوروہ ہمیشہ جواب دیتے کہ گیہوں ‘ گنااور گن ‘بس اسی سے مجھے آئیڈیاملا اور اسے فلم کاٹائٹل بنایا۔ دوسری فلم جس پر ہدایت کارکام کررہے ہیںوہ ’’زیروکلومیٹر‘‘ ہے ۔ اس کی کہانی دوبہنوں کے اطراف گھومتی ہے ۔انہوںنے کہا یہ فلم میرے دل کے بے حد قریب ہے ۔یہ دوسال عمرکی اور چھ سال عمر کی دوبہنوں کی کہانی ہے جس میں پیڈرروڈ سے بوریولی تک اور پھردہلی کاسفر کرنے میں ان کی جدوجہد کوبتایا گیاہے ۔ کہانی کا اختتام گدوال (ہمالیہ ) میں ہوتا ہے ۔ اس فلم کی شوٹنگ اس سال اکتوبرمیں شروع ہوگی۔

جواب چھوڑیں