کاویری مینجمنٹ بورڈ کی تشکیل میں تاخیر پررجنی کانت کا اظہار تشویش

کاویری مینجمنٹ بورڈ( سی ایم بی) اور کاویری واٹر ریگولیٹری کمیٹی (سی ڈبلیو آر سی) کے قیام میں تاخیر پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اداکار رجنی کانت نے آج کہاکہ اگر بغیر کسی تاخیر کے سی ایم بی اور سی ڈبلیو آر سی کی تشکیل عمل میں نہ لائی جائے تو مرکز کو ٹاملناڈو کی برہمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوںنے کہاکہ اس لئے مرکز کو چاہئے کہ مزید وقت ضائع کئے بغیر بورڈ اور کمیٹی کی تشکیل کااعلان کردے ۔ انہوںنے کہاکہ اگرچہ کہ سپریم کورٹ کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے ہیں اس کے باوجود مرکزی حکومت بورڈ اور کمیٹی کے قیام میں تاخیر کررہی ہیں جبکہ یہ ٹاملناڈو کے تمام عوام کا واجبی مطالبہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ ریاست کے عوام ایک آواز ہوکر سی ایم بی کے قیام کا پرزور مطالبہ کررہے ہیں اور اگر یہ عنقریب تشکیل نہ دی جائے تو مرکز کو ٹامل عوام کی شدید برہمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جواب چھوڑیں