گردہ کی پیوند کاری تک ارون جیٹلی ڈائیلاسس پر

مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کو آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس (اے آئی ایم ایس) میں ڈائلاسس پر رکھا گیا ہے۔دواخانہ کے ایک عہدیدار نے آج یہاں یہ بات بتائی اور کہاکہ مرکزی وزیر کی توقع ہے کہ چند دنوں میں گردہ کی پیوند کاری کی جائے گی۔ عہدیدار نے مزید بتایاکہ ارون جیٹلی گردے کی پیوند کاری سے قبل چند دنوں تک ڈائلاسس پرر ہیں گے۔ ملک کے پریمئر ہاسپٹل کے ایک عہدیدار نے مزید بتایا ہے کہ مرکزی وزیر کے گردے ناکام ہوگئے ہیں۔ اس لئے انہیں ڈائلاسس کی ضرورت ہے ورنہ ان کے اس مرض کے مزید پیچیدہ ہوجانے کے امکانات کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ انہوںنے مزید بتایا ہے کہ پیوند کاری کے کامیاب ہونے کیلئے یہ ضروری ہے کہ ارون جیٹلی کو ڈائلاسس پر رکھا جائے تاکہ پیوند کاری کے بعد وہ بہ عجلت ممکنہ روبہ صحت ہوسکے اگرچہ کہ یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ کتنے دنوں تک انہیں ڈائلاسس پر رکھا جائے گا لیکن سمجھا جاتا ہے کہ 65سالہ وزیر کی پیوند کاری تک انہیں ڈائیلاسس پر رکھا جائے گا۔

جواب چھوڑیں