آئی اے ایس ٹاپرس ٹینا دابی اور اطہر شفیع کی شادی

 انڈین اڈمنسٹریٹیو سروس (آئی اے ایس) ٹاپرس برائے سال 2015 ٹینا دابی اور اطہر عامرالشفیع کے لئے رشتہ ازدواج میں بندھنے جموں وکشمیر کے حسین پہلگام سے زیادہ رومانوی مقام کوئی اور نہیں ہوسکتا تھا۔ جنوبی کشمیر کے اس ٹاؤن میں گذشتہ 4 دن سے ہلچل تھی۔ شفیع کے آبائی موضع (ضلع اننت ناگ) سے مہمان آئے ہوئے تھے۔ دابی کے ماں باپ‘ رشتہ دار اور دوست راجستھان کے مختلف مقامات اور دہلی سے شادی میں شرکت کے لئے چلے آئے۔ دابی نے سیول سروس امتحان ٹاپ کیا تھا جبکہ شفیع کو دوسرا مقام ملا تھا۔ ان کے لئے پہلی نظر میں پیار والا معاملہ تھا۔ دونوں کی ملاقات دہلی میں 2016 میں محکمہ پرسونل و ٹریننگ(ڈی او پی ٹی) کی تہنیتی تقریب کے دوران ہوئی تھی۔اطہر شفیع کا تعلق مٹن ٹاؤن سے ہے جبکہ دابی ‘ دہلی والی ہے۔ مذہبی پس منظر مختلف ہونے کے باعث جوڑے کو تنقید جھیلنی پڑی۔ جوڑا‘ اتوارکے دن شفیع کے آبائی گاؤں گیا۔ شفیع نے اپنی آبائی ریاست کا کیڈر اور ٹینا دابی نے ہریانہ کیڈر چاہا تھا لیکن دونوں کو آئی اے ایس راجستھان کیڈر الاٹ ہوا۔

جواب چھوڑیں