امریکہ کو پچھتانا پڑے گا:حسن روحانی

صدر ایران حسن روحانی نے بتایا کہ اگر صدرامریکہ ڈونالڈ ٹرمپ اگر ایران کے ساتھ نیوکلیر سمجھوتہ سے دستبردار ہوجائیں گے تو انہیں پچھتاناپڑے گا۔ انہوں نے صدر امریکہ کو انتباہ دیا کہ ایرانی رد عمل ان کے تصور سے زیادہ پر زور ہوگا ۔ 2015 میں دستخط کردہ مشترکہ جامع منصوبہ عمل جے سی پی او اے کے تحت امریکی تحدیدات کو برخواست کیاگیاتھا جبکہ ان تحدیدات کااس صورت میں احیاء ہوگا اگر ٹرمپ 12مئی کو انہیں چھوٹ نہ دیں ۔ ٹرمپ نے موثر طور پر یوروپی طاقتوں کے لیے وقت کے چوکھٹے کا تعین کیاہے تاکہ سمجھوتہ کے خوفناک خامیوں کو دور کیاجاسکے ۔ روحانی نے ریاستی ٹیلی ویژن پر نشر کردہ تقریر میںیہ با ت بتائی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *