این آئی اے ‘ پاکستانی سفارتکار کیخلاف ریڈ کارنر نوٹس کیلئے کوشاں

 نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی(این آئی اے) ایک پاکستانی سفارت کا کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس(آر سی این) جاری کرانے انٹرپول سے رجوع ہونے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ چارج شیٹ داخل ہونے کے بعد این آئی اے نے پاکستانی سفارت کار کو اپنی مطلوب فہرست میں شامل کرلیا ہے ۔ پاکستانی سفارت کار پر جاریہ سال فروری میں 26/11 ممبئی طرز کے دہشت گرد حملہ کی سازش کا الزام ہے۔ مستند ذرائع نے پیر کے دن یہاں یہ بات بتائی۔ ڈپلومیٹک عامر زبیر صدیقی کولمبو کے پاکستان ہائی کمیشن میں ویزا قونصلر تھا۔ اس پر دیگر 2 پاکستانی عہدیداروں کے ساتھ مل کر جنوبی ہند میں اہم دفاعی تنصیبات اور امریکہ و اسرائیل کے سفارت خانوں پر دہشت گرد حملہ کی سازش کا الزام ہے۔ ذرائع کے بموجب اس ڈپلومیٹ کی اپنے ساتھیوں کے ساتھ بعض سری لنکائی شہریوں سے ملی بھگت تھی تاکہ چینائی کے امریکی قونصل خانہ‘ بنگلورو کو اسرائیلی کونسل خانہ اور وشاکھاپٹنم میں ایسٹرن نیول کمانڈ ہیڈکوارٹرس کے تعلق سے جانکاری اکٹھا کی جائے۔ این آئی اے ‘ دیگر 2 پاکستانی شہریوں کے خلاف بھی ریڈ کارنر نوٹس جاری کرانا چاہتی ہے جو کولمبو سے اپنے ملک بھیجے جاچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں