میانمار، پناہ گزینوں کو واپس لینے کیلئے تیار نہیں

اقوام متحدہ کے سینئر ترین حکام کا کہنا ہے کہ میانمار روہنگیا پناہ گزینوں کی بحالی کے لیے تیار نہیں۔واضح رہے کہ میانمار پر نسل کشی کے الزام کے بعد وہاں قیام پذیر تقریباً 7 لاکھ روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش منتقل ہوگئے ہیں۔اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل برائے انسانی امور ارسولا مولر نے میانمار کا 6 روزہ دورہ کرنے کے بعد کہا کہ ’میں نے لوگوں سے سنا اور دیکھا کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے لیے کسی قسم کی صحت کی سہولیات دستیاب نہیں اور نہ ہی حکومت حفاظت کی ذمہ داری لے رہی ہے جس کی وجہ سے پناہ گزینوں کی واپسی اس وقت ساز گار نہیں‘۔میانمار حکومت کی جانب سے ابھی تک ارسولا مولر کے ریمارکس پر رد عمل سامنے نہیں آیا۔

جواب چھوڑیں