چینائی سوپر کنگز کا آج کے کے آر سے مقابلہ

آئی پی ایل 2018 کا پانچواں میاچ سابق چمپئنس چینائی سوپر کنگز اور کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں نے اپنے اپنے افتتاحی مقابلہ میں جیت حاصل کی تھی۔ اس طرح کل ہونے والے مقابلہ میں دھونی اور روہت شرما کی ٹیموں کے درمیان برتری کی جنگ ہوگی۔ چینائی نے سیزن کے افتتاحی مقابلہ میں دفاعی چمپئن ممبئی انڈینس کو شکست دی تھی جبکہ کولکتہ نے رائل چیالنجرس بنگلور کو ہراکر اپنی مہم کا کامیاب انداز میں آغاز کیاتھا ۔ چینائی کے پاس طاقتور بیاٹنگ لائن اپ ہے جس میں کپتان دھونی کے علاوہ سریش رائنا‘ رویندر جڈیجہ‘ شین واٹسن‘ امباٹی رائیڈو اور ڈیون براوو شامل ہیں تاہم انہیں بولنگ کے شعبہ میں کسی قدر محنت کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کھیل کے دونوں شعبوں میں کافی متوازن نظر آرہی ہے ۔ پہلی مرتبہ قیادت کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک نے بھی بیاٹنگ کے ساتھ ساتھ کپتانی کے شعبہ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے۔ کولکتہ کے اہم کھلاڑیوں میں کپتان کے علاوہ رابن اتھپا‘ کرس لین‘ سنیل نارائن‘ آندرے رسل اور نتیش رانا شامل ہیں۔ کارتک نے کہاکہ وہ چینائی کی طاقت سے بخوبی واقف ہیں تاہم اس کے باوجود وہ بہتر مظاہرہ اور جیت کیلئے پرعزم ہیں۔ میاچ رات 8 بجے سے کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں