چین‘ نیرؤ مودی کی گرفتاری میں مداخلت نہیں کرے گا

 چین نے پیر کے دن اشارہ دیا کہ وہ ہندوستان کے بھگوڑے جوہری نیرؤ مودی کی گرفتاری میں مداخلت نہیں کرے گا جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ ہانگ کانگ میں موجود ہے۔ چین نے کہا ہے کہ اس کے اس خودمختار علاقہ کے اپنے قوانین ہیں اور ہندوستان وہاں حکام سے راست ربط پیدا کرسکتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ہندوستان نے ہانگ کانگ سے نیرؤ مودی کو گرفتار کرنے کے لئے کہا ہے۔ ہانگ کانگ‘ چین کا علاقہ مانا جاتا ہے۔ انگریزوں کی اس سابقہ کالونی کو وسیع تر اختیاری حاصل ہے۔ چین کا عمل دخل صف امور دفاع اور خارجہ میں ہے۔ ہندوستان نے ہانگ کانگ کے ساتھ مجرموں کے اخراج کا معاہدہ کررکھا ہے جبکہ چین کے ساتھ اس کا ایسا کوئی معاہدہ نہیں ۔ نیرؤ مودی اور ان کے ماموں میہول چوکسی کا نام پنجاب نیشنل بینک اسکام میں آیا ہے۔ اس اسکام نے ملک کے بینک کاری نظام میں اتھل پتھل مچادی تھی۔

جواب چھوڑیں