ہنگری کے موجودہ وزیر اعظم تیسری مرتبہ منتخب

ہنگری میں کل ہونے والے عام انتخابات میں دائیں بازو کے مہاجرین مخالف رہنما وکٹور اوربان کامیاب ہو گئے ہیں۔ ابتدائی، غیر حتمی نتائج کے مطابق اوربان کے اتحاد نے کافی زیادہ برتری کے ساتھ مطلوبہ اکثریت حاصل کر لی ہے۔ آج صبح تک موصولہ رپورٹوں کے مطابق قریب98 فیصد ووٹوں کی گنتی کے بعد اوربان کی فیدس KDNP کولیشن کو پارلیمان میں دو تہائی اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔ پارلیمان کی کل نشستوں کی تعداد 199 ہے اور اب تک اوربان کا اتحاد 134 جیت چکا ہے۔ انتہائی دائیں بازو کی جوبک پارٹی چھبیس سیٹوں کے ساتھ دوسری اور سوشل ڈیموکریٹس بیس سیٹوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں۔ انتخابات میں ٹرن آوٹ 63.2 فیصد رہا۔ پارلیمان میں دو تہائی اکثریت اوربان کو ملکی آئین میں ترامیم کرنے کا اختیار بھی دیتی ہے۔

جواب چھوڑیں