آئی سیٹ کی مفت کوچنگ

حیدرآباد۔11 ؍ اپریل ( فیاکس) پروفیسر ایس اے شکور ، ڈائرکٹرCEDM کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود، حکومت تلنگانہ کے زیر سرپرستی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات ، جامعہ عثمانیہ کے زیراہتمام تلنگانہ آئی سیٹ میں شرکت کرنے والے اقلیتی امیدوار یعنی مسلم ، عیسائی، سکھ ، بدھسٹ ، پارسی، اور جین طبقات سے تعلق رکھنے والوں کیلئے سنٹر کی جانب سے20؍ اپریل تا15مئی حیدرآباد میں مفت کوچنگ دی جائے گی۔ایسے اقلیتی امیدوار جو ڈگری سال اول و دوم میں کم سے کم 60فیصد نشانات حاصل کئے ہوں اورICET کیلئے رجسٹریشن کرا چکے ہوں، مفت کوچنگ سے استفادہ کیلئے اپنے درخواست دو پاسپورٹ سائز فوٹو، آئی سیٹ آن لائن فارم کی زیراکس کاپی(ICET online form) ، ڈگری میمو کی کاپی اور آدھار کارڈ کی کا پی کے ساتھ18 اپریل تک ڈائرکٹرCEDM نظام کالج کے پاس داخل کرسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں