اداکار آکاش دیپ سہگل کے خلاف کیس درج

اداکار آکاش دیپ سہگل اور ان کے رشتہ داروں کے خلاف باندرا میں آٹورکشا ڈرائیورس پر مبینہ حملہ کا کیس درج کیا گیا۔ پولیس نے یہ بات کہی۔ بعد ازاں اداکار نے بھی آٹورکشا ڈرائیورس کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔ آکاش دیپ سہگل کو ان کے دو رشتہ داروں نے باندرا میں گائیٹی گیلکسی کے قریب یک رخی راستہ پر آٹورکشا ڈرائیورس سے بحث کی۔ مگر آٹورکشا ڈرائیورس نے دعویٰ کیا کہ آکاش دیپ سیگل اور ان کے دو رشتہ داروں نے ان پر حملہ کیا اور گالی گلوج کی۔ ایک ڈرائیور نے اپنی شکایت میں کہا کہ آکاش دیپ سہگل نے ان سے بحث کی کہ (گائیٹی گیلیکسی باندرا کے قریب) یک رخی راستہ ہے اور رکشائوں کا داخلہ ممنوع ہے اور بعد ازاں آکاش دیپ کا ایک رشتہ دار لاٹھی لے کر آیا اور ان پر حملہ کیا۔ واقعہ کے بعد دونوں ڈرائیورس کو بھابھا دواخانہ میں شریک کرایا گیا اور باندا پولیس نے ان حملے اور مجرمانہ دھمکی کا کیس درج کیا۔ بعد ازاں آکاش دیپ سہگل نے بھی دونوں آٹو رکشاڈرائیورس کے خلاف یہ دعویٰ کرتے ہوئے کیس درج کیا کہ رکشا ڈرائیورس نے یک رخی راستہ کے مسئلہ پر انہیں اور ان کے رشتہ داروں کو زدوکوب کیا۔ جب آکاش دیپ سہگل او ران کے رشتہ داروں نے رکشا ڈرائیورس سے گالیاں نہ دینے کو کہا کہ انہیں زدوکوب کیا گیا۔ پولیس نے ڈرائیورس کے خلاف بھی کیس درج کرلیا۔

جواب چھوڑیں