’’اسٹوڈینٹ آف دی ایئر2‘‘ میں دو نئے چہرے متعارف

پروڈیوسر کرن جوہر اپنی فلم ’’اسٹوڈینٹ آف دی ایئر2‘‘ کے ذریعہ بالی ووڈ میں دو نئے چہروں کو متعارف کرائیں گے۔ نوجوان اداکار ٹائیگر شراف نئی فلم میں مرکزی کردارمیں ہوں گے۔ اسٹوڈینٹ آف دی ایئر2کے ہدایت کار پنیت ملہوترا ہیں جس کی شوٹنگ جاری ہے۔اداکاروں کا اعلان چہارشنبہ کے دن سوشل میڈیا پر کیا گیا۔کرن جو اپنے گھریلو بینر دھرما پروڈکشنز تلے فلم پیش کررہے ہیں، نے شخصی طور پر تین بنیادی کرداروں کو متعارف کرایا۔ ٹائیگر کو متعارف کرانے کے بعد انہو ںنے دو لڑکیوں کو متعارف کرایا۔ انہو ںنے تارا کو ایک پوسٹر کے ذریعہ متعارف کرایا جو ڈینم نیکر اور میاچنگ جیکٹ میں ملبوس نظر آرہی ہے۔ اس کے کچھ لمحے بعد چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا کو فلم کی دوسری ہیروئن کے طور پر متعارف کرایا۔

جواب چھوڑیں