شوٹر‘شریاسی سنگھ کو سی ڈبلیو جی ڈبل ٹریپ میں گولڈ میڈل

شریاسی سنگھ نے ویمنس ڈبلزٹریپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ 21ویں دولت مشترکہ کھیلوںمیں شریاسی نے خواتین کے زمرہ میں آسٹریلیاکی ایماکاکس کو شکست دیتے ہوئے ٹائٹل جیت لیا۔ دونوں نشانہ باز فائنل راؤنڈ میں فی کس 96 پوائینٹس اسکورکئے ۔ کاکس کونشانہ صرف ایک بارہی مل سکا۔ لیکن ہندوستانی نشانہ باز نے اعصاب پر قابو پاتے ہوئے دومرتبہ نشانہ لگاتے ہوئے گولڈ کی دعویدار بن گئی۔ مقابلہ میں شریک دوسری ہندوستانی ورشا ورمن معمولی فرق سے برانزمیڈل جیتنے میںناکام رہی۔ انہوں نے86 پوائینٹس اسکورکئے اورچوتھامقام حاصل کیا۔ وہ اسکاٹ لینڈ کی برانزمیڈلسٹ لنڈا ایرسن سے صرف واحد پوائنٹ کی وجہ سے چوتھے مقام پر رہ گئی۔ شریاسی نے بہترین شروعات کی اپنے پہلے شروعات میں ہی24پوائینٹس اسکورکئے اس طرح انہوںنے برتری حاصل کرلی لیکن وہ دوسرے شاٹ کے موقع پرپھسل کر تیسرے مقام پر آگئی اس وقت لنڈانے سبقت حاصل کرلی۔ جس کے بعد کاکس کا نمبر رہا۔دریں اثناء ورشانے چوتھامقام دوسری شاٹ کے بعد حاصل کیا۔ لنڈا صرف 18پوائنٹ ہی اسکورکرسکی جب انہوںنے تیسرے شاٹ میں پھسل گئیں۔ جن سے دومقامات گنوانا پڑا۔ کاکس نے عمدہ نشانہ لگاتے ہوئے27پو ائنٹس بنائے اور سبقت حاصل کرلی اورشریاسی نے22 پوائنٹس اسکورکرتے ہوئے دوسرامقام حاصل کیا،کاکس چوتھے اورآخری شاٹ کے دوران صرف18پوائنٹس ہی اسکورکرسکی۔ اس موقع پر شریاسی نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے25 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے مشترکہ طورپر چوٹی کامقام حاصل کرلیا۔

جواب چھوڑیں