اسرو کے پی ایس ایل وی سی41کا مشن کامیاب

 ہندستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے آج علی الصبح یہاں اپنے خلائی مرکز سے پی ایس ایل وی سی۔ 41 لانچنگ پیڈ کے ذریعہ آئی آر این ایس ایس -1 آئی سیٹلائٹ کو کامیابی سے اس کے مدارمیں قائم کردیا۔آئی آر این ایس -1 آئی کا وزن 1425کلو گرام ہے اور یہ ایک نیوی گیشن سیٹلائٹ ہے۔ اسرو کی اس کامیابی کو اپنی نیوی گیشن سیریز کو مزید مضبوط کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔تقریباً 32 گھنٹے کی الٹی گنتی مکمل ہونے کے بعد آج علی الصبح تقریبا ًچار بج کر چار منٹ پر پی ایس ایل وی۔ سی 41 لانچنگ پیڈ آئی آر این ایس ایس -1 آئی سیٹلائٹ کو لے کر خلا کے لئے روانہ ہوا ۔

جواب چھوڑیں