باکسر عامر خان دو سال بعد رنگ میں اترنے کیلئے تیار

 برطانوی کاؤنٹی مرسی سائیڈ میں عامر خان 21 اپریل کو ویلٹر ویٹ زمرہ مقابلے میں کینیڈین باکسر فل لوگریکو کے مدمقابل ہوں گے جس کیلئے انہوں نے بھرپور پریکٹس کا آغاز کردیا۔ عامر خان کے نئے امریکی کوچ جوئے گوسین انہیں تربیت دے رہے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ امریکی ٹرینر ورجل ہنٹر سے تربیت لے رہے تھے جن کی ناساز طبیعت کے باعث باکسر عامر خان کو ٹرینر تبدیل کرنا پڑا۔ لیور پول کے ایکو آرینا میں ہونے والے اس مقابلے میں عامر خان کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ہوگا جہاں شائقین ان کی فائٹ دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔ یاد رہے کہ عامر خان آخری مرتبہ مئی 2016 میں میکسیکو کے باکسر کنیلو الویراز کے مدمقابل آئے تھے اور اس مقابلے میں انہیں شکست ہوئی۔ باکسر عامر خان اپنے کیریر میں اب تک 35 فائٹس کرچکے ہیں جن میں سے 31 میں انہیں کامیابی اور 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم 21 اپریل کو ہونے والی فائٹ کے حوالے سے باکسر عامر خان نے کہاکہ نئے کوچ انہیں دوبارہ ٹریک پر لانے کیلئے بھرپور مدد کررہے ہیں اور امید ہے کہ کنیڈین باکسر کے خلاف بہتر کھیل پیش کروں گا۔

جواب چھوڑیں