بچوں کے اغوا کے واقعات میں اضافہ ۔مسئلہ کی یکسوئی کیلئے امریکہ اور ہندوستان کا عزم

 بچوں کے اغوا کے واقعات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے قانون سازوں کو بتایاہے کہ ہندوستان کی جانب سے امریکہ کے ساتھ اس سلسلہ میں اقدامات شروع کردیئے ہیں تاکہ بچوں کے اغوا سے متعلق کیسس کی یکسوئی کرتے ہوئے اس طرح کے واقعات کا تدارک کیاجاسکے ۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار نے آج قانون سازوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے عہدیداروں کے ساتھ ہوئی ملاقات کی وجہ سے اس سلسلہ میں پیشرفت کی گئی ہے ۔ انوہ نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ہیگ کنونشن میں شرکت کریں تاکہ اس سلسلہ میں موثر اقدامات کئے جاسکیں ۔ بچوں کے امور سے متعلق کمیٹی کے عہدیدار سوزانے نے ایوان کی امور خارجہ کمیٹی کے ارکان کو یہ بات بتائی ۔اور کہاہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ بچوں کے اغوا کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہاہے ۔ 1980 میں منعقدہ ہیگ کنونشن میں ہندوستان نے اس سلسلہ میں دستخط نہیں کئے ہیں لیکن اب ہندوستان بھی اس سلسلہ میں دلچسپی کااظہار کررہاہے ۔یہ بات امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے بتائی اور کہا کہ ہندوستان نے امریکہ کے ساتھ کام کرناشروع کردیاہے تاکہ بچوں کے اغوا سے متعلق امور کاجائزہ لیتے ہوئے اس کی روک تھام کی جاسکے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امریکہ اور ہندوستان کے درمیان اس سلسلہ میں بات چیت کی گئی ہے ۔ قانون سازادارہ کے رکن یہ بات بتائی۔ لارنس نے کہاکہ یہ ان کاایقان ہے کہ اب بچوں کے اغوا کے واقعات میں کمی ہوتی جائے گی۔ اس سال ماہ فروری میں اوائل میں ہندوستان کا دورہ کیا ہے ۔ اس موقع پر وہاں کے عہدیداروں کی بات چیت کی گئی اور ہندوستان کو جنیوا کنونشن میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔

جواب چھوڑیں