ناسا کا نفرنس، ٹمریز کے منتخب 6طلبہ کو کے سی آر کی مبارکباد

 چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ مائنا ریٹیز ریسیڈنشیل انسٹی ٹیوشن سوسائٹی ( ٹمریز) کے 6طلبہ کا امریکہ کے خلائی ادارہ ’’ ناسا‘‘ کی کانفرنس کے انتخاب پر مسرت کا اظہار کیا اور ان نو منتخب 6طلبہ کو مبارکباد دی ۔ ناسا کی کانفرنس میں شرکت کیلئے ٹمریز کے جن 6 طلبہ کا انتخاب عمل میں آیا ہے ان میں سید ابراہیم علی متعلم ہشتم، مہوین محمدی ہفتم،صفا ماہین نہم، فیروز حسنین ہشتم، مسکان تبسم ہشتم اور فیروز احمد ہشتم شامل ہیں۔ یہ 6طلبہ ، امریکی شہر لاس انجلیس میں24 تا27مئی2018 کو ناسا کی ڈیولپمنٹ کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ چیر، این ایس ایس اگزیکٹیو کمیٹی نیشنل اسپیس سوسائٹی نے فیوژن ایل5 پراجکٹ داخل کرنے پر ٹمریز کے6 طلبہ کوناسا کی بین الاقوامی ترقی کانفرنس کیلئے منتخب کیا ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ6 طلبہ پرمشتمل ٹیم کا انتخاب بہت بڑی کامیابی ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بچوں میں تعلیمی جذبہ کو پروان چڑھانے پر سکریٹری ٹمریز بی شفیع اللہ کو جہاں مبارکباد دی ہے وہیں طلبہ کو بھی مبارکباد پیش کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ یہ بچے ، مستقبل میں بین الاقوامی سطح پر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے ۔(تصویر صفحہ 2 پر)

جواب چھوڑیں