ڈونالڈ ٹرمپ کے الزامات مسترد ۔سابق ڈائرکٹر ایف بی آئی جیمس کومی کا انٹرویو

فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن ( ایف بی آئی ) کے سابق ڈائرکٹر جیمس کومی نے بتایا جاتاہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا موپ باس کی حیثیت سے تقابل کیاہے ۔ میڈیا کے ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا ہے کہ جیمس کومی نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے ان تاثرات اور احساسات کااظہار کیاہے ۔ اے بی سی نیوز کے ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ڈائرکٹر جیمس کونی کا انٹرویو توقع ہے کہ اتوار کی رات کو نشر کیاجائے گا جس کے بعد صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر عائد کردہ الزامات کے تعلق سے مزید روشنی ڈالی جائے گی ۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ جیمس کومی ڈونالڈ ٹرمپ کے تعلق سے حقائق کو پیش کرنے کے خواہاں ہیںکیونکہ عوام بھی اس مسئلہ پر عوام بھی معلومات حاصل کرنے کے لیے بے چین ہیں۔ خبر رساں ادارہ نے یہ بات بتائی اور کہا کہ وفاقی تحقیقاتی بیورو کے سابق ڈائرکٹر جنہیں خاطر خواہ تجربات حاصل ہیں وہ صدر امریکہ سے متعلق کئی امور کو منظر عام پر لائیں گے ۔ گذشتہ سال ٹرمپ اور جیمس کومی میں تنازعہ پیدا ہوگیا جس کے بعد صدر امریکہ نے ان کی سرزنش کی تھی ۔ سی این این نے یہ بات بتائی اور کہا کہ امریکہ میں ہوئے صدارتی انتخابات کے دوران جس میں ہلاری کلنٹن نے ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کیا تھا اس موقع پر ای میل کی ترسیل کے تعلق سے پیدا شدہ تنازعہ اب مزید پیچیدہ ہوتا جارہاہے ۔ جیمس کومی نے سنیٹ انٹلی جنس کمیٹی کو بتایا تھا کہ صدر نے ان سے وفاداری کا سوال کیا تھااور کہاتھا کہ وہ ایسے بیانات نہ دیں جس سے کہ مسائل اور مشکلات میں اضافہ ہوتاجائے ۔ جیمس کومی نے سنیٹ کے اجلاس میں بھی اپنے موقف کی وضاحت کی ۔

جواب چھوڑیں