کشتی میں ہندوستان کو 2 گولڈمیڈلس۔سشیل کمار اور راہول کی کامیابیاں

پہلوان راہل اوارے نے مردوں کے 57 کیلوگرام زمرہ میں شاندار جیت درج کرتے ہوئے آج ہندوستان کو 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں کشتی کا پہلا طلائی تمغہ دلا دیا۔راہل نے مینس فری اسٹائل 57 کلوگرام زمرہ کے طلائی تمغہ مقابلے میں کینیڈا کے اسٹیون تاکاہاشی کو سخت چیلنج دیتے ہوئے 15-7 سے مقابلہ اپنے نام کیا جو ان کا دولت مشترکہ کھیلوں میں پہلا طلائی تمغہ بھی ہے۔ اس سے پہلے وہ دولت مشترکہ چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت چکے ہیں جبکہ ایک اور ہندوستانی پہلوان سشیل کمار نے بھی 74 کیلوگرام کے زمرے میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس طرح کشتی کے مقابلوں میں ہندوستان کو آج 2 گولڈ میڈلس حاصل ہوئے۔ وہیں خواتین کے 50 میٹر رائفل فرون ایونٹ میں تیجیسوینی ساونت اپنے خطاب کا دفاع کرنے میں ناکام ہوگئیں جنہیں چاندی کا تمغہ حاصل ہوا۔ دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندوستان کو اب تک 14گولڈ حاصل ہوئے ہیں۔ دیں اثناء ہندوستان نے 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں جمعرات کو اسکواش مقابلوں میں مرد ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز کے مقابلے جیت کر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ مرد ڈبلز کے پول ایف میں ہندوستان کے وکرم ملہوترا اور ٹنڈن کی جوڑی کو سیرالیون کی حریف جوڑی کے خلاف واک اوور مل گیا جس سے وہ 2-0 کی فتح کے ساتھ اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ وہیں مکسڈ ڈبلز میں دیپکا پلیکل اور سوربھ گھوشال کی جوڑی نے اپنے آخری -16 راؤنڈ میچ میں ملائیشیا کے افا ازمان اور سنجے سنگھ چہل کی جوڑی کو 7-11, 11-6, 11-8 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

جواب چھوڑیں