اجیت دوول کی چین کے اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات

مشیر قومی سلامتی اجیت دوول نے آج شنگھائی میں چین کی برسراقتدار سی پی سی کے اعلیٰ عہدیدار یانگ جیچی سے ملاقات کی۔ گذشتہ برس کے ڈوکلم ٹکراؤ کے بعد دونوں عہدیداروں کی یہ دوسری ملاقات ہے۔ ہندوستانی سفارت خانہ نے مختصر بیان میں یہ بات بتائی۔ سفارت خانہ نے دونوں کی ملاقات کی تفصیل نہیں بتائی۔ یانگ‘ امور خارجہ کمیشن کے ڈائرکٹر بھی ہیں۔ گذشتہ ماہ تک وہ سی پی سی کے اسٹیٹ کونسلر تھے جو اعلیٰ سفارتی عہدہ ہوتا ہے۔

جواب چھوڑیں