اقلیتی طبقہ کی خوشحالی وترقی کیلئے کام کرنے کا عزم

ایم اے وحید آئی ایف ایس (موظف) نے آج نائب صدرنشین ومنیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ مائناریٹی فینانس کارپوریشن کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ دوروز قبل حکومت کی جانب سے ایم اے وحید کو تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کا نائب صدر نشین اور منیجنگ ڈائرکٹر مقرر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔ آج دفتر ٹی ایس ایم ایف سی واقع حج ہاوز میں منعقدہ تقریب کے دوران صدرنشین ٹی ایس ایم ایف سی سید اکبر حسین نے ایم اے وحید کو عہدہ کاجائزہ دلایا ۔ بعدازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایم اے وحید نے کہاکہ حکومت کی جانب سے اقلیتی طبقہ کی ترقی وخوشحالی کے لئے سنجیدہ کوشش کی جارہی ہے اور اقلیتی طبقہ کی ترقی کے لئے شروع کردہ تمام اسکیموں پر عمل کرتے ہوئے مطلوبہ مقاصد حاصل کئے جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ سابق میں اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کی کارکردگی موثروسیع تھی کئی اسکیمات پرعمل کیا جاتاتھا تاہم اب کارپوریشن صرف تین اسکیموں تک محدود ہوگیاہے ۔ ہماری کوشش رہے گی کہ حکومت کونئی اسکیموں کے متعلق تجاویز پیش کرتے ہوئے اقلیتی طبقہ کی معاشی ترقی کیلئے کام کیاجائے۔

جواب چھوڑیں