انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کااعلان

ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے جمعہ کے روز انٹرمیڈیٹ سال اول اور دوم کے نتائج کااعلان کیاہے ۔ سال اول کے کامیاب امیدواروںکاتناسب62.73 فیصد رہاجبکہ سال دوم کے 67.06 فیصد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح ووکیشنل کورس کے سال اول اور دوم کے نتائج بالترتیب 58.55 فیصد اور 69.56 فیصد رہے ہیں۔ لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب بہت زیادہ رہا۔ سال اول میں 68.85 فیصد لڑکیاں کامیاب رہیں جبکہ لڑکوںکی کامیابی کا تناسب56.36 فیصد رہا۔ اسی طرح سال دوم میں بھی لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب 72.70 فیصد رہا جب کہ 60.99 فیصد لڑکے کامیاب رہے۔ لڑکیوں اور لڑکوں میں کامیابی کے تناسب کا خلاتقریباً12فیصد رہا ہے ۔ تمام اقامتی تعلیمی اداروں کے نتائج کافی بہتررہے ہیں۔ ان کے نتائج ‘خانگی اداروں سے بہتر پائے گئے ہیں۔ ٹرائبل ویلفیر محکمہ کے اقامتی جونیئر کالجوں کے نتائج 87فیصد رہے ہیں جبکہ دیگر اقامتی جونیئر کالجوں کے نتائج 86 فیصددرج کئے گئے ہیں۔ اسی طرح خانگی تعلیمی اداروں کے انٹرکے نتائج 69فیصد آئے ہیں۔ انٹرمیڈیٹ سال اول کے امتحانات میں 4لاکھ 15ہزار 366(جنرل )اور 40ہزار 423(ووکیشنل) امیدواروں نے شرکت کی ۔ ان میں 2لاکھ 3 ہزار622 کے منجملہ ایک لاکھ 14ہزار 767 لڑکے کامیاب ہوئے ہیں جبکہ 2لاکھ 11ہزار 744گرلز امیدوار شریک امتحان تھے جن میں سے ایک لاکھ 45ہزار 791کامیاب رہی ہیں۔ 54.82 فیصد امیدواروں نے اے گریڈ حاصل کئے ہیں۔ ان کی تعداد ایک لاکھ 42ہزار 840 ہے ۔ انٹرسال دوم کے امتحانات میں جنرل (ریگولر) کے3لاکھ 95 ہزار 721 امیدواروں نے شرکت کی جبکہ ووکیشنل کے ریگولر33,657 امیدوار بھی شریک امتحان تھے۔ سال دوم کے امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدواروں میں گرلز کی تعداد بہت زیادہ رہی ۔کامیاب امیدوارو ں میں بھی لڑکیوں کی تعدادلڑکوں سے بہت زیادہ ہے ۔2لاکھ 5ہزار 86کے منجملہ ایک لاکھ 49ہزار 91گرلز امیدوار کامیاب رہی ہیں۔ سال دوم کے امتحانات کے نتائج میڑچل اور کمرم بھیم آصف آباد اضلاع سرفہرست رہے ہیں۔ ان دواضلاع کے 80فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 77فیصد کے ساتھ ضلع رنگاریڈی کو دوسرا مقام حاصل ہواہے۔ سب سے آخری مقام ضلع محبوب آباد کوحاصل ہواجہاں سے صرف 40فیصد امیدوارہی کامیاب ہوئے ہیں۔ سال اول کے نتائج میں بھی ضلع میڑچل سرفہرست رہا جہاں کامیاب امیدواروں کا تناسب79فیصد رہا۔ 77فیصد کے ساتھ ضلع رنگاریڈی کودوسرا اور 43فیصد نتائج کے ساتھ ضلع محبوب آباد کوآخری مقام حاصل ہوا۔ ریاستی وزیر کڈیم سری ہری نے نتائج جاری کرنے کے بعد بتایا کہ رواں تعلیمی سال سے بورڈآف انٹرمیڈیٹ نے انٹر کے طلبہ کو جے ای ای کی کوچنگ دینے کا فیصلہ کیاہے ۔

جواب چھوڑیں